خادم الحرمین کی سعودی ولی عہد کو مستقبل کی نسل کی تیاری کے لیے اقدامات کی ہدایت

یہ ویڑن کوئی خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے اور اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا،شاہ سلمان بن عبدالعزیز

منگل 20 نومبر 2018 12:36

خادم الحرمین کی سعودی ولی عہد کو مستقبل کی نسل کی تیاری کے لیے اقدامات ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کی نوجوان نسل کی مستقبل کے لیے تیاری اور انسانی صلاحیتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے سعودی شوریٰ کونسل کے ساتویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ مملکت میں ترقیاتی اہداف قابلِ اطمینان شرح سے حاصل کیے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں سعودی شہریوں کو مرکزی قوت کی حیثیت حاصل ہے۔سعودی ولی عہد نے نوجوانوں سے ویڑن 2030ء کے تحت ایک نئے سعودی عرب کا وعدہ کیا۔انھوں نے کہا کہ یہ ویڑن کوئی خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے اور اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔