جسٹس(ر) جواد ایس خواجہ کے بھائی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوارالحق، سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار شمیم احمد خان سمیت ججوں اور وکلاءکی بڑی تعداد کی نمازجنازہ میں شرکت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 نومبر 2018 12:21

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 نومبر۔2018ء) سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ کے بھائی اور جسٹس منصور علی شاہ کے سسر خواجہ عمر فاروق کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی‘خواجہ عمر فاروق گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے. لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں سابق چیف جسٹس پاکستان جوادایس خواجہ کے بھائی خواجہ عمرفاروق کی نمازجنازہ ادا کی گئی.

خواجہ عمر فاروق کی نمازجنازہ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوارالحق، سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار شمیم احمد خان بھی شریک ہوئے.

(جاری ہے)

ان کے علاوہ جسٹس فرخ عرفان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس شکیل الرحمان، جسٹس شہزاد احمد بھی نماز جنازہ میں شریک تھے. نماز جنازہ میں سینئر وکلا ءاوراوراہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی.

لاہور میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی شہر وزیرآباد روانہ کر دیا گیا ہے، مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی ہفتے کے روز ظہر کی نماز کے بعد ہو گی. سابق چیف جسٹس پاکستان جوادایس خواجہ کے بھائی خواجہ عمرفاروق کی نمازجنازہ ادا کی گئی. خواجہ عمر فاروق کی نمازجنازہ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوارالحق، سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار شمیم احمد خان بھی شریک ہوئے.

ان کے علاوہ جسٹس فرخ عرفان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس شکیل الرحمان، جسٹس شہزاد احمد بھی نماز جنازہ میں شریک تھے. نماز جنازہ میں سینئر وکلا ءاوراوراہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی. لاہور میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی شہر وزیرآباد روانہ کر دیا گیا ہے، مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی ہفتے کے روز ظہر کی نماز کے بعد ہو گی.