کورنگی اور عزیز آباد میں سرچ آپریشن، 25 مشتبہ افراد زیر حراست

منگل 20 نومبر 2018 13:15

کورنگی اور عزیز آباد میں سرچ آپریشن، 25 مشتبہ افراد زیر حراست
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) کورنگی اور عزیز آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کورنگی کے علاقے مہران ٹائون اور بلال کالونی میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی۔ پولیس نے 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جنہیں کوائف کی تصدیق کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا۔ ادھر عزیز آباد کے بھنگوریہ گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :