گلشن حدید اور ناظم آباد میں پولیس مقابلوں میں4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

منگل 20 نومبر 2018 13:21

گلشن حدید اور ناظم آباد میں پولیس مقابلوں میں4 ملزمان زخمی حالت میں ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) گلشن حدید اور ناظم آباد میں پولیس مقابلوں میں4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسٹیل ٹائون پولیس نے گلشن حدید میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کاشف اور اکبر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے دو پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر ایک میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان صلاح الدین اور اکبر زخمی ہوئے۔ پولیس نے زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :