اوپن یونیورسٹی سیرت النبیؐ پر چار سالہ ڈگری پروگرام متعارف کرے گی

یونیورسٹی آپؐ کی تعلیمات کے فروغ کے لئے اقدامات کرتی رہے گی‘ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود

منگل 20 نومبر 2018 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیمات نبویؐکے فروغ کے لئے سیر ت النبیؐ پر چار سالہ )بی ایس(پروگرام آئندہ سمسٹر)بہار 2019 (میں متعارف کرے گی۔ یونیورسٹی سطح پر ملک میں پہلی بار سیر ت نبویؐ پر ڈگری پروگرام پیش کرنے میں پہل کرکے اوپن یونیورسٹی نے اعزاز حاصل کرلیاہے اور یہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ کے لئے اوپن یونیورسٹی کی جاری کوششوں کا حصہ ہی"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے 12ربیع الاول کے بابرکت دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول برکتوں اور رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے ۔ ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ تعلیمات نبویؐ پر عمل کرنے سے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی نسل اور سکالرز کو آپؐ کی تعلیمات پر تحقیقی کام میں معاونت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی نے اپنی مرکزی لائبریری میں "سیرت کارنر" بھی قائم کیا ہے۔ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی تسلسل سے ہر سال سیرت پر عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی کرتی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیرت پر تعلیمی پروگرامز پیش کرنے کے لئے سیرت کا شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آپؐ کی تعلیمات کے فروغ کے لئے اقدامات کرتی رہے گی۔ ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی کے مطابق اوپن یونیورسٹی کی" سیرت سٹڈیز " پر ریسرچ جرنل کو 2017کا بہترین تعلیمی اشاعت قرار دینے پر خصوصی ایوارڈملا تھا اور وزار ت مذہبی امور نے "اسلامی ریاست میں قومی قیادت کے رہنما اصول :سیرت کی روشنی میں"کے عنوان پر صوبائی اورآل پاکستان سطح پر آرٹیکلز لکھنے کے مقابلے منعقد کئے تھے جس میں اوپن یونیورسٹی نے پانچ قومی ایوارڈز حاصل کئے تھے۔