سرگودھا ‘ وکلاء کی کام چھوڑ ہڑتال‘ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تمام دفاتر کی تالا بندی‘ کسی عدالت میں پیش نہ ہوئے

منگل 20 نومبر 2018 13:27

سرگودھا ‘ وکلاء کی کام چھوڑ ہڑتال‘ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تمام دفاتر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سرگودھا میں ہائی کورٹ بیچ کے قیام کے مطالبہ پر وکلاء نے منگل کے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال کر کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تمام دفاتر کی تالا بندی کر دی اور کسی عدالت میں پیش نہ ہوئے اس طرح عدالتی اور سرکاری نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ وکلاء نے آہندہ لائحہ عمل کے لئے جمعرات کو اجلاس طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

وکلاء نے ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے اپنے دیرینہ مطالبہ پر منگل کے روز مکمل ہڑتال کر کے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور صدر بار عنصر عباس بلوچ کی قیادت میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ پہنچ کر اسسٹنٹ کمشنر،رجسٹری برانچ اور تحصیل دفاتر کی تالا بندی کر دی اور جمعرات کے روز آہندہ لائحہ عمل کی کال دے دی۔یاد رہے کہ سرگودھا میں ہڑتال کے دوران عدالت میں ہنگامہ آرائی پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر عنصر عباس بلوچ ،جنرل سیکرٹری سعد اللہ سمیت سترہ وکلاء نعیم بٹ وغیرہ کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہے جبکہ وکلاء کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بیچ کے قیام تک احتجاج جاری رہے گا جس میں قیدوبند اور مقدمات ان کا راستہ نہیں روک سکتے۔

متعلقہ عنوان :