ایسوسی ایٹ پروفیسر کی خالی نشست کیلئے انتخابات 4 دسمبر کو ہونگے

منگل 20 نومبر 2018 13:30

ایسوسی ایٹ پروفیسر کی خالی نشست کیلئے انتخابات 4 دسمبر کو ہونگے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پشاور یونیورسٹی سینٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی خالی نشست کیلئے انتخابات 4 دسمبر کو ریٹرننگ افسر پروفیسر ڈاکٹر زاہدانورکی زیرنگرانی میں ہونگے‘ امیدواروں میں کیمسٹری انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر رسول خان اور جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر سجاد شامل ہیں۔