بھارت میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک ، مزید اضافے کا خدشہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 نومبر 2018 13:02

بھارت میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک ، مزید اضافے کا خدشہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2018ء) : بھارت میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی۔ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جس کے بعد دھماکے کی نوعیت معلوم ہو سکے گی۔