سیالکوٹی لڑکے سے شادی کرنے والی امریکی خاتون کوایک اور محبت ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 نومبر 2018 13:03

سیالکوٹی لڑکے سے شادی کرنے والی امریکی خاتون کوایک اور محبت ہو گئی
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 نومبر 2018ء) :پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو نجی کمپنی کی جانب سے ٹریننگ افسر کی نوکری پیش کی گئی۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں اور یہاں آکر پاکستان کے لوگوں کی محبت دیکھ کر وہ پاکستان سے محبت کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 41 سالہ امریکی خاتون نے 21 سالہ پاکستانی لڑکے ملاقات کے لیے طویل سفر طے کیا اور پاکستان کے شہر سیالکوٹ پہنچ گئی۔

41 سالہ ہیلینا کی 21 سالہ کاشف سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی۔ دونوں میں دوستی ہوئی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ ہیلینا نے 21 سالہ کاشف سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اسی لیے ہیلیناپاکستان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ہیلینا کاشف سے شادی کرنے سے قبل اسلام بھی قبول کرلیا۔گذشتہ روز د سیالکوٹ کی ایک کمپنی نے انہیں جاب آفر کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ماریہ کا کہنا تھا کہ جاب آفر کرنے پر ڈیری لیک کی شکر گزار ہوں ۔اب میں پاکستان میں معاشی طور پر تحفظ محسوس کر رہی ہوں۔کاشف کی محبت پاکستان لائی تھی لیکن پاکستانی عوام کی محبت دیکھ کر پاکستان سے بھی محبت ہو گئی ہے۔بے پناہ پیار پر پاکستان کے لوگوں کی شکر گزار ہوں۔خیال رہے ہیلینا نے 21 سالہ کاشف سے سوشل میڈیا پر محبت کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اسی لیے ہیلینا پاکستان پہنچ گئی۔

ہیلینا کاشف سے شادی کرنے سے قبل اسلام بھی قبول کرلیا۔انکی شادیکی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔امریکہ خاتون نے کاشف سے 2 روز قبل نکاح بھی کر لیا۔ نکاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماریہ نے کہا کہ میں پاکستان آ کر بہت خوش ہوں، مجھے کاشف بے حد پسند ہیں اور وہ مجھے بہت زیادہ خوش رکھتے ہیں۔شادی کے بعد امریکہ جانے سے متعلق سوال کے جواب میں ماریہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ جہاں کاشف رہیں گے میں بھی ان کے ساتھ وہیں وہوں گی پھر چاہے وہ پاکستان ہی کیوں نہ ہو۔