کالعدم تنظیم بلوچستان ریپبلکن آرمی کے کمانڈر نے 70 ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال دئیے

منگل 20 نومبر 2018 13:58

کالعدم تنظیم بلوچستان ریپبلکن آرمی کے کمانڈر نے 70 ساتھیوں کے ہمراہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) کالعدم تنظیم بلوچستان ریپبلکن آرمی کے کمانڈر نے 70 ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال دئیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 70 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے، ہتھیار ڈالنے والوں میں کالعدم تنظیم بلوچستان ریپبلکن آرمی کے کمانڈر سمیت 70 جنگجو شامل ہیں۔ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر تصور ستار، سنیٹر سرفراز بگٹی، چنگیز مری اور انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :