Live Updates

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کو عالمی برادری نے سراہا ہے،

کرکٹ کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 20 نومبر 2018 14:02

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کو عالمی برادری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ماحولیات پر شجرکاری کے بہترین اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو عالمی برادری نے بھی سراہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 100روزہ پلان پر مکمل عملدرآمد کیا ہے، 100روزہ پلان 6نکاتی ایجنڈا پر مشتمل ہے جس میں 35 پوائنٹس ہیں جن میں ہم تمام چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ملک میں کرکٹ بحال ہوگا چاہے وہ پی ایس ایل ہو یا انٹرنیشنل کرکٹ کیونکہ پاکستانی قوم کی اللہ، اس کے محبوبﷺ اور اس دھرتی کے بعد سب سے زیادہ محبت کرکٹ سے ہے، ملک میںکرکٹ کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات