Live Updates

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی کے بعد پہلی بیوی کا بھی رد عمل آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 نومبر 2018 13:23

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ، مذہبی اسکالر اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کی تصاویر گذشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ خوش و خُرم دکھائی دئے وہیں دوسری جانب ان کی پہلی اہلیہ اور بچوں نے اس شادی کے حوالے سے اپنے دُکھ بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر کے رد عمل کے بعد ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ عامر کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سیدہ بشریٰ عامر نے کچھ اقوال شئیر کیے۔ سیدہ بشریٰ عامر نے اپنے ٹویٹس میں وفاداری اور دھوکہ دہی کی بات کی۔

(جاری ہے)

ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وفاداری میں کبھی بھی کسی قسم کا ابہام نہیں ہوتا۔

یا تو آپ کسی کے ساتھ وفادار ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے۔ لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئیے، آپ صرف تب ہی کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے جب آپ کو مناسب لگے۔
ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کو دھوکہ دینا غلطی نہیں بلکہ انتخاب ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی ایسے شخص کو دھوکہ دیتے ہیں جو آپ کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو، تو دراصل آپ خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

اپنے ایک اور پیغام میں سیدہ بشریٰ عامر نے کہا کہ پہاڑ جیسی مشکلوں میں بھی جو مسکرادئیے ان سے زیادہ مضبوط کون ہے؟
واضح رہے کہ والد کی دوسری شادی پر عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعا نے بھی ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ دعا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور دن،ایک اور سانحہ۔ جب بھی آپ اپنے اہلِ خانہ کو تکلیف دیتے ہیں تو آپ کو ہدایت کی دعائیں ملتی ہیں۔

یہ دعائیں گھر میں پھوٹ ڈالنے والے کے لیے بھی ہوتی ہیں۔ اُمید ہے اللہ آپکی درست راستے کی طرف رہنمائی فرمائے گا اور آپ کے بچے اپنے آنسو پونچھ دیں گے۔آپ کی تکلیف میں مبتلا بیٹی دعا عامر۔
دعا عامر نے ٹویٹر پر ایک صارف کی پوسٹ بھی ری ٹویٹ کی جس میں عامر لیاقت اپنی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ عامر اور بچوں کے ہمراہ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں رواں برس پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کے انکشاف پر ان کی پہلی اہلیہ اسپتال منتقل ہو گئی تھیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ کے اسپتال منتقل ہونے کی خبر ان کی صاحبزادی دعا نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے دی۔ دعا کا کہنا تھا کہ میری والدہ ایمرجنسی میں ہیں، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا نے والدہ کی طبیعت خرابی کی نوعیت سے آگاہ نہیں کیا۔کچھ دیر کے بعد دعا نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ الحمد لللہ والدہ کی طبیعت بہتر ہے۔ اپنے پیغام میں دعا نے والدہ کے لیے دعا کرنے والوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے دو بچے ہیں جن کے نام دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات