تبدیل ہونے والے ڈی سی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 20 نومبر 2018 14:11

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ لکی مروت تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد کبیر آفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر سمیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف گوہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور الامین، ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر خالد محمود، اسسٹنٹ کمشنر ٹرائبل سب ڈویڑن ریاض محسود، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ایوب شاہ، نجیب اللہ خان اور اسرار خان، اے ڈی او سپوٹس نثار محمد، ایجنسی ایجوکیشن آفیسر بختیار خان، اسسٹنٹ ایجنسی ایجوکیشن آفیسر قدرت اللہ بیٹنی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد کبیر آفریدی کو تحائف پیش کئے گے اور لکی مروت میں تعیناتی کے دوران ان کی خدمات کو سراہا گیا۔محمد کبیر آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مروت قوم کی طرف سے انہیں بے پناہ محبت ملی یہاں کے لوگ ملنسار، محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں مہارت اور صلاحیت رکھتے ہیں جو ان کی محنت اور جفا کشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکی مروت میں تعیناتی کا عرصہ ان کی زندگی کے یاد گار لمحات میں سے ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ لوگوں کی بے پناہ محبت کا قیمتی اثاثہ ساتھ لے کر جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :