مصدق ملک پر 5 سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

متاثرہ بچے کی والدہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کو نا اہل کروانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 نومبر 2018 13:30

مصدق ملک پر 5 سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک پر بڑا الزام عائد کر دیا گیا۔مصدق ملک پر پانچ سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں موجود ہیں۔خاتون نے پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما مصدق ملک پر پانچ سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جن حالات میں مصدق ملک نے بچے کے ساتھ زیادتی کی وہ حالات پاکستان کے لیے بہت برے ہیں ۔
خاتون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اس بچے کی والدہ ہیں جس کو مبینہ طور پر مصدق ملک نے ہراساں کیا۔جب کہ اسی متعلق معروف صحافی انعام اللہ خٹک نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ سینیٹر مصدق ملک پر پانچ سالہ بچے کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچے کی ماں سینیٹر مصدق ملک کے خلاف کاروائی کی درخواست لے کر الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے کہ اگر مصدق ملک پر الزام ثابت ہو گیا تو وہ بطور سینیٹر نا اہل ہو جائیں گے۔اس درخواست پر 5دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سماعت ہو گی۔
دوسری جانب خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے ن لیگی رہنما مصدق ملک پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔تاہم مصدق ملک یا پارٹی کے کسی رہنما کی طرف سے ابھی تک اس خبر کے اوپر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک کے خلاف 62 ون ایف کے تحت الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔