ْمعیاری دودھ کی فراہمی کے لئے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز نے پارک روڈ پر پوائنٹ قائم کر دیا

منگل 20 نومبر 2018 14:11

ْمعیاری دودھ کی فراہمی کے لئے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز نے پارک روڈ پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (این اے آرسی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی دودھ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پارک روڈ پر دودھ کا پوائنٹ قائم کردیاہے جہاںخالص دودھ کی فراہمی کویقینی بنایاجاتاہے۔ ذرائع کے مطابق قومی زرعی تحقیقاتی مرکز نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ خالص دودھ شہریوں کو مناسب قیمت پر مل سکے دودھ کا پوائنٹ پارک روڈ پر لگایا ہے جہاں سے شہریوں کی بڑی تعداد دودھ حاصل کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خالص دودھ ایک نعمت سے کم نہیں ہے، معیاری اور مقدار کو یقینی بناکر دودھ کی فراہمی جاری ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے دود ھ کا ٹیسٹ ہر پندرہ روز کے بعد کیا جاتاہے جس میں دودھ میں پائے جانیوالے اجزا ء معیار کو پرکھاجاتاہے۔انہوں کہا کہ دودھ کے اجزاء کو یوریا،سوڈا ،ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ،ڈائرجنٹ وغیرہ کی موجودگی اور غیر موجودگی میں ٹیسٹ کیاجاتاہے تاکہ دودھ کے معیاری ہونے کا حقیقی معنوں میں پتہ چل سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی زرعی تحقیقاتی مرکز سبزیاں ،کیلا ،گندم ،جانوروں اور دیگر زرعی ضروریات پر تحقیق کرتاہے اور کاشتکاروں کو بہتر نتائج فراہم کرتا ہے۔