نوشہرہ سول جج کی عدالت نے مولانا سمیع الحق (مرحوم)کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کی استدعا ورثاء کی درخواست پرمسترد کردی

منگل 20 نومبر 2018 14:11

نوشہرہ سول جج کی عدالت نے مولانا سمیع الحق (مرحوم)کے پوسٹ مارٹم کیلئے ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) نوشہرہ سول جج کی عدالت نے پنجاب پویس کی مولانا سمیع الحق (مرحوم )کی پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے قبر کشائی کی استدعا کومولانا سیمع الحق مرحوم کے ورثاء کی درخواست پر مسترد کردیا‘مولانا کے ورثاء نے قبر کشائی نہ کرنے کے اپیل کی اور علماء کرام کا فتویٰ جمع کرایا جس پر عدالت نے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی نہ کرانے کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

فیصلے سناتے وقت مولانا سمیع الحق کے ورثاء پنجاب پولیس کے تفتیشی افسران اور مقامی پویس کے اہلکاربھی موجود تھے۔