بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا 6 افراد ہلاک

دھماکا ڈپومیں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران ہوا . بھارتی ذرائع ابلاغ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 نومبر 2018 13:46

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا 6 افراد ہلاک
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 نومبر۔2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں آج صبح فوج کے اسلحہ ڈپو میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے. دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے.

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا ڈپومیں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران ہوا، بارودی مواد ناکارہ بنانے کے لیے لے جایا جا رہا تھا. بھارتی حکام کے مطابق دھماکا مہاراشٹرا کے علاقے واردھا میں واقع فوج کے اسلحہ ڈپو میں ہوا.

(جاری ہے)

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں 3 روز قبل سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ ’گردوارے‘ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے.

یاد رہے کہ 31 مئی 2016 کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پل گاﺅں میں اسلحے اور گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگنے سے 20 فوجی اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے.بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں آج صبح فوج کے اسلحہ ڈپو میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے.

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا ڈپومیں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران ہوا، بارودی مواد ناکارہ بنانے کے لیے لے جایا جا رہا تھا. بھارتی حکام کے مطابق دھماکا مہاراشٹرا کے علاقے واردھا میں واقع فوج کے اسلحہ ڈپو میں ہوا. بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں 3 روز قبل سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ ’گردوارے‘ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے. یاد رہے کہ 31 مئی 2016 کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پل گاﺅں میں اسلحے اور گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگنے سے 20 فوجی اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے.