Live Updates

وزیراعظم کا عالمی رحمت العالمین ﷺ کانفرس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

انسان کی زندگی اللہ کے راستے پر چلنے سے تبدیل ہوتی ہے۔اللہ نے حضرت محمد ﷺ کو رحمت العالمین کا خطاب دیا۔اللہ نے انسان کو مقصد کے لیے پیدا کیا۔ حضور پاکﷺ کے نقش قدم پر چل کر اپنا کردار بلند کریں، وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 نومبر 2018 13:48

وزیراعظم کا عالمی رحمت العالمین ﷺ کانفرس کے افتتاحی سیشن  سے خطاب
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے عالمی رحمت العالمین ﷺ کانفرس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔اس موقع پر ان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسان کی زندگی اللہ کے راستے پر چلنے سے تبدیل ہوتی ہے۔اللہ نے حضرت محمد ﷺ کو رحمت العالمین کا خطاب دیا۔اللہ نے انسان کو مقصد کے لیے پیدا کیا۔فلاحی ریاستیں وسائل کی وجہ سے نہیں احساس کی وجہ سے بنتی ہیں۔

مدینے کے بعد پاکستان اسلام کے نام پر بنا،کئی لوگ اسلام کے ٹھیکدار بنے ہوئے ہیں۔میں کوئی اسکالر نہیں ہوں۔نبی کریم ﷺ کی زندگی کو پڑھنے کے بعد میری زندگی میں تبدیلی آئی۔پاکستان عظیم ملک بنے گا۔مزارات پر ہندو اور سکھ سمیت پر مذہب کے لوگ آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گساتخی پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے کہنے پر ہالینڈکی حکومت نے خاکے ہٹائے۔ حضور پاکﷺ کے نقش قدم پر چل کر اپنا کردار بلند کریں۔سیرت طیبہ ﷺ پر چلتے ہوئے ہم بڑے انسان بن جاتے ہیں۔سیدھا راستہ نبی کریم ﷺ کا راستہ ہے۔مسلمانوں کے کردار کو دیکھ کر غیر مسلم مسلمان ہوئے۔حضور پاک ﷺ کے سفیروں نے اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ علماکرام نے بر صغیر میں اسلام پھیلایا۔

انسان کا کردار ہی اسے بڑا بناتا ہے۔اللہ کے وجود پر یقین انسان کی زندگی بدل دیتا ہے۔ سیدے راستے پر چلتے رہنا مسلسل ایک جدو جہد ہے۔ نبی کریم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے۔جس دن اللہ آپ کو راستہ دکھاتا ہے اس دن آپ کے سیدھے راستے پر چلنے کی جد جہد شروع ہوتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کے دنوں میں نام کا مسلمان تھا والد کے کہنے پر جمعے اور عید کی نماز پڑھتا تھا۔کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک اسکالر نے مجھے دین کی طرف راغب کیا۔میرا راستہ نہ بدلتا تو میں اسپتال نہ بناتا اور نہ ہی سیاست میں آتا۔ 3 یونیورسٹیز میں سیرت نبی ﷺ چئیرز بنائی جائیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات