سپریم کورٹ نے جہلم میں غیرت کے نام پر قتل پر قاتل اورمقتولہ کے شوہر کے درمیان راضی نامے کی رپورٹ طلب کرلی

منگل 20 نومبر 2018 14:28

سپریم کورٹ نے جہلم میں غیرت کے نام پر قتل پر قاتل اورمقتولہ کے شوہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جہلم میں غیرت کے نام پر قتل پر قاتل اورمقتولہ کے شوہر کے درمیان راضی نامے کی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے جہلم میں غیرت کے نام پرقتل کے معاملے کی سماعت کی،ملزم محمد وقار نے 2012 میں بہن کا قتل کیا تھا،بہن کے خاوند نے ملزم کیساتھ راضی نامہ کرلیا تھا،عدالت نے ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سے ایک ماہ میں راضی نامے کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔