دبئی تجارتی نمائش ’’گلف فوڈ‘‘ میں شرکت کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے درخواستیں طلب کر لیں

منگل 20 نومبر 2018 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی 5 روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’گلف فوڈ‘‘ میں شرکت کیلئے 5 دسمبر 2018ء تک درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 17 تا 21 فروری 2019ء کو منعقد ہوگی جس میں مشروبات، پروسیسڈ فوڈز، چائے، کافی، ڈیری، کنفیکشنری، آرگینک، فروزن مصنوعات، پیکنگ، لیبلنگ، مشینری و آلات سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

نمائش میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔