امریکی کمپنی کااردن میں اسرائیلی بستیوں کواپنی ویب سائٹ سے خارج کرنے کا اعلان

ایئر بی این بی نے اسرائیلی بستیوں کو اپنی فہرست سے نکال دیا،فلسطین نے فیصلے کو خوش آئند،اسرائیل نے مذمت کردی

منگل 20 نومبر 2018 14:34

امریکی کمپنی کااردن میں اسرائیلی بستیوں کواپنی ویب سائٹ سے خارج کرنے ..
تل ابیب /مقبوضہ بیت المقدس/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) عارضی رہائش حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرنے والی امریکی کمپنی ایئر بی این بی نے کہاہے کہ وہ اردن میں اسرائیلی بستیوں کے تمام گھروں کو اپنی ویب سائٹ سے خارج کر دے گی۔دوسری جانب فلسطینیوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ اسرائیل نے اسے شرم ناک قرار دیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان ایئر بی این بی نے ایک بیان میں کہاکہ انھوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ یہ بستیاں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کی جڑ ہیں۔دوسری جانب فلسطینیوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ اسرائیل نے اسے شرم ناک قرار دیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

غربِ اردن میں قائم یہ اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیرقانونی ہیں تاہم اسرائیل اس سے اختلاف کرتا ہے۔

ایئر بی این بی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی قانون ایئر بی این بی جیسی کمپنیوں کو ان علاقوں میں کاروبار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔اسی دوران عالمی برادری میں یہ آواز اٹھائی جانے لگی کہ کمپنیوں کو یہاں کاروبار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان کے خیال میں کمپنیوں کو ان زمینوں سے فائدہ نہیں حاصل کرنا چاہیے جہاں سے لوگوں کو بے دخل کیا گیا ہے،یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائیٹس واچ ان بستیوں میں ایئر بی این بی کے کاروبار سے متعلق اپنی ایک رپورٹ جاری کرنے والی ہے۔