پاکستان خطے میں امریکا کا اہم اتحادی، فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پینٹاگون

خطے میں پاک ،امریکا مفادات مشترکہ ،پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے،کرنل راب

منگل 20 نومبر 2018 14:34

پاکستان خطے میں امریکا کا اہم اتحادی، فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) امریکی وزارت دفاع نے پاکستان کو جنوبی ایشیاء میں امریکا کا اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں اور پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر پریس آپریشنز پینٹاگون کرنل راب میننگ نے میڈیا نمائندوں سے آف کیمرہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں اور پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔راب میننگ کا مزید کہنا تھا کہ پاک،امریکا فوجی تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔