سوئٹزرلینڈ کے مرد آہن کی جیٹ پاور فلائٹ،دیکھنے والے دنگ رہ گئے

جیٹ انجن سے لیس مصنوعی بازوئوں کی تیاری کاربن فائبر سے ہوئی ،اڑان میں دشواری پیش نہیں آتی

منگل 20 نومبر 2018 14:43

سوئٹزرلینڈ کے مرد آہن کی جیٹ پاور فلائٹ،دیکھنے والے دنگ رہ گئے
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) کچھ لوگ اپنی ہمت اور جرات کے سہارے کارنامے انجام دیتے ہیںمگر حالیہ برسوں میں انسانی کارناموں کو چار چاند لگانے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے اور اسکے خاطر خواہ نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 59سالہ بہادر مہم جو اور شعبدہ باز نے جیٹ پاور سے لیس بازوں کی مدد سے 120میل فی گھنٹے کی رفتار سے کسی بڑے پرندے کی طرح اڑان بھرنے کا کارنامہ انجام دیدیا ۔

انکی اس پرواز کو ماہرین کشش ثقل کی نفی کی کوشش بھی قرار دے رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس کارنامے کی انجام دہی میں اڑان بھرنے میں انکے دونڈر اور بہادر قسم کے دوستوںکا بھی ہاتھ ہے۔ ان دونوںدوستوں کا تعلق ناروے سے ہے او ردونوں ہی مختلف قسم کی پروازوں کے گرویدہ ہیں اور اکثر اڑان بھرتے رہتے ہیں۔ جیٹ انجن سے لیس مصنوعی بازوئوں کی تیاری کاربن فائبر سے ہوئی ہے اور اڑان بھرنے والوں کو دشواری بھی پیش نہیں آتی۔

متعلقہ عنوان :