چین نے 5 سیٹلائٹ سنگل راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار میں بھجوادیئے

منگل 20 نومبر 2018 14:46

چین نے 5 سیٹلائٹ سنگل راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار میں بھجوادیئے
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) چین کے 5 سیارچے سنگل راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگئے۔ جیوچوان سیٹلائیٹ لانچ سنٹر سے جاری بیان کے مطابق منگل کی صبح ساڑھی7 بجکر 40 منٹ پر لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ پر نئی سپیس انوائرمنٹ ریسرچ سیٹلائیٹ ’’شی یان6‘‘اور 4 نینو سیٹلائیٹس کو خلاء زمین کے مدار میں روانہ کیا گیا جو چند گھنٹوں میںکامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انھوںنے بتایا کہ نینو سیٹلائیٹس کا وزن ایک سے 10 کلو گرام ہے۔ چین نے لانگ مارچ راکٹ سیریز کے ذریعے یہ 292 مشن مدار میں بھجوایا ہے۔

متعلقہ عنوان :