Live Updates

شہباز شریف کو نااہل کرنے ،پروڈکشن آرڈر واپس لینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا

منگل 20 نومبر 2018 14:50

شہباز شریف کو نااہل کرنے ،پروڈکشن آرڈر واپس لینے کیلئے اسپیکر قومی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو نااہل کرنے اور پروڈکشن آرڈر واپس لینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے خط لکھا جس کی کاپی چیئرمین سینیٹ ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوائی گئی ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران کسی ملزم رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتے ،شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اداروں کے خلاف بیان دیا ،شہباز شریف نے آپ کے حلف اور پروڈکشن آرڈر کے رولز کی خلاف ورزی کی ،شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر فوری واپس لیکر نااہل قرار دیاجائے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات