ہری پور،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنیاں نے اتھلیٹکس میں میدان مار لیا، 400 میٹر اور لانگ جمپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

منگل 20 نومبر 2018 15:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ہری پور میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنیاں نے اتھلیٹکس میں میدان مار لیا، 400 میٹر ریس اور لانگ جمپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پریس سیکرٹری عماد اعجاز کے مطابق ضلعی سکولز ٹورنامنٹ امیابی کے زینہ طے کرتے ہوئے اختتام پذیر ہو گیا۔ کرٹس گرائونڈ میں اتھلیٹکس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے پانچ زونز سے ونر اور رنر دو دو بچوں نے شرکت کی۔

100 میٹر میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ڈنگی کے حسیب نواز نے حاصل کی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول کے محمد فراز اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کے رومان نے حاصل کی جبکہ 200 میٹر میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ کے محمد فراز نے، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول غازی کے ہاشم خان نے اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جھامرہ کے صالح حیات نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 400 میٹر میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول پنیاں کے مزمل نے، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کوٹ نجیب الله کے بلال محمد ظہیر نے جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ کے تصور نے حاصل کی۔ 800 میٹر میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ نمبر دو کے اسماعیل خان نے حاصل کی، دوسری اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پنیاں کے نعمان اور ارباب نے حاصل کی۔

اسی طرح 1500 میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سریکوٹ کے عمیر نے حاصل کی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے عاصم نواز اور تیسری پوزیشن گونمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پنیاں کے عامر نے حاصل کی جبکہ 100 x 4 میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پنیاں، دوسری گورنمنٹ ہائی سکول غازی اور تیسری پوزیشن گونمنٹ ہائی سکول کانگڑہ کالونی نے حاصل کی۔

اسی طرح 400 x 4 میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول پنیاں، دوسر ی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول غازی ہیملٹ اور تیسر ی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول غازی نے حاصل کی۔ اسی طرح ہائی جمپ میں پہلی پوزیشن سریا کے شہباز، دوسری پوزیشن ککوتری کے حشمت اور تیسری پوزیشن غازی ہیملٹ کے توحید نے حاصل کی۔ لانگ جمپ میں پہلی پوزیشن پنیاں کے ساجد خان، دوسری پوزیشن جھامرہ کے عامر شہزاد اور تیسری پوزیشن ککوتری کے حشمت نے حاصل کی۔

ٹرپل جمپ میں پہلی پوزیشن غازی ہیملٹ کے جواد، دوسری پوزیشن ڈھیری نقار چیاں کے اختر حسین اور تیسری پوزیشن سرائے نعمت خان کے عبدالناصر نے حاصل کی۔ شاٹ پٹ میں پہلی پوزیشن کوٹ نجیب الله کے سرتاج خان نے، دوسری پوزیشن ڈنگی کے محمد نصیر اور تیسر ی پوزیشن طیب شاہ نے حاصل کی۔ اسی طرح ڈسکس تھرو میں پہلی پوزیشن دوبندی مرزا نے حاصل کی، دوسری پوزیشن سری کوٹ کے ناظر نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن سری کے فرحان نے حاصل کی۔

جیولن میں سری کے فرحان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، بگڑہ کے عاصم نے دوسری پوزیشن جبکہ سریا کے خضر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پنیاں نے 7 پوزیشنوں کے ساتھ ضلع بھر میں اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ان شاندار کامیابیوں پر ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان نے جیتنے والی ٹیموں، ان کے انچارج صاحبان اور پرنسپلز کو دلی مبارکباد پیش کی اور خصوصی طور پر پریس سیکرٹری عماد اعجاز اور ان کی پوری ٹیم حسنین امین، حسن رضا، میاں محمد گل جان، محمد اسلم اور نذر حسین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ کی طرح ضلعی اتھلیٹکس مقابلوں میں بہترین انتظامات کئے۔

متعلقہ عنوان :