Live Updates

حکومت متاثرین تربیلہ ڈیم کے حقوق اور سابق واجبات کو ادا کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے، حاجی خواج محمد

منگل 20 نومبر 2018 15:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) حکومت متاثرین تربیلہ ڈیم کے حقوق اور سابق واجبات کو ادا کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے، وفاقی حکومت متاثرین تربیلا ڈیم کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی اختیار کرے۔ ان خیالات کا سیکٹر نمبر دو کھلابٹ کی بزرگ شخصیت حاجی خواج محمد نے صحافیوں کے ساتھ اپنی خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور ملک کو روشن کرنے کے متاثرین تربیلا ڈیم نے عظیم قربانی دی ہے۔

متاثرین تربیلا کی لازوال قربانی سے پورا ملک روشن ہوا جبکہ ملک کی زمینیں آباد ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کی تعمیر کے بعد علاقہ تناول کی یونین کونسل دربند لدڑ منگ، بیڑ، کلنجر، بیٹ گلی سمیت ناڑہ امازئی ضلع صوابی اور ضلع تور غر کے عوام اب بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ان یونین کونسلوں اور علاقہ کے عوام پینے کے صاف پانی، بجلی کے بہتر انتظام، صحت، معیاری تعلیم، جدید مواصلاتی نظام اور سفر کی بہتر سہولت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان فوری نوٹس لیتے ہوئے رائلٹی متاثرین تربیلہ ڈیم پر خرچ کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ انھوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی آمدنی میں سے ملنی والی رائلٹی کا کم از کم 25 فیصد حصہ متاثرین تربیلا ڈیم کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے خرچ کرنے اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے کھلابٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کی بحالی سمیت دیگر اقدامات کریں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات