ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان کی مانسہرہ پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافی برادری سے تعارفی ملاقات

منگل 20 نومبر 2018 15:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب الله خان نے مانسہرہ پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافی برادری سے تعارفی ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان نے ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹرز مانسہرہ عارف جاوید اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز بشیر خان کے ہمراہ مانسہرہ پریس کلب کا دورہ کیا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے اس موقع پر پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے، الیکڑانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان کی قیادت میں مانسہرہ پولیس کی روزمرہ کارکردگی سے مکمل مطمئن ہیں، امید رکھتے ہیں کہ تمام سماج دشمن عناصر کے خلاف مانسہرہ پولیس کی کاروائیاں اسی طرح جاری رکھیں گے۔ ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان نے صحافی برادری کی توجہ مانسہرہ کے تین اہم امور کی طرف مبزول کرواتے ہوئے کہا کہ ضلع مانسہرہ میں ہوائی فائرنگ ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی تھی جس پر تقریباً تمام تھانوں کی حدود میں قابو پا لیا گیا ہے بلکہ اس ماہ مختلف تھانوں میں فائرنگ ایکٹ کے تحت 47 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منشیات کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان نے صحافی برادری کو بتایا کہ منشیات کے جڑ سے خاتمہ کیلئے تمام تھانوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس پر روزمرہ کارروائیاں جاری ہیں، میڈیا کے پلیٹ فارم سے ڈی پی او مانسہرہ نے تمام منشیات فروشوں کو واضح پیغام دیا جاتا ہے کہ یا تو وہ یہ مکروہ کام چھوڑ دیں یا پھر ضلع مانسہرہ چھوڑ دیں۔

سود کے کاروبار پر بات کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ سود کے کاروبار کے خاتمہ کیلئے پولیس، میڈیا اور عوام کو ملکر ٹھوس اقدامات اٹھانا پڑھیں گے، عوام سود کا کاروبار کرنے والے افراد کی اطلاع متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ملاقات کے اختتام پر ایک کے سوال کے جواب میں ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ وہ تمام تھانوں کے محرر سٹاف کو ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ کسی بھی شکایت کنندہ کے ساتھ زیادتی، گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ کا استعمال قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔