حکومتی اقدامات کی وجہ سے پہلی مرتبہ نیٹکو منافع بخش ادارہ بن چکا ہے‘حافظ حفیظ الرحمن

منگل 20 نومبر 2018 15:00

گلگت۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے پہلی مرتبہ نیٹکو منافع بخش ادارہ بن چکا ہے گزشتہ دو سالوں سے ملازمتوں پر پابندی لگائی گئی اور ادارے میں اصلاحات متعارف کرائے گئے جس کی وجہ سے آج یہ قومی ادارہ منافع بخش ادارہ بن گیا ہے،آن لائن ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بہت جلد ریفرجریٹڈ کنٹینرز بھی متعارف کرائے جائیں گے تاکہ چیری سمیت گلگت بلتستان کے فروٹ کی دیگر علاقوں تک بحفاظت ترسیل ممکن ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اربن ٹرانسپورٹ کا نظام متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے اس حوالے سے آئندہ چند دنوں میں کاغذی کارروائی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اسی حوالے سے خصوصی سمری تیار کی جائے جس کے تحت 30جدید بسیں اربن ٹرانسپورٹ کیلئے خریدی جائینگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 8کروڑ کی لاگت سے ٹریفک پلان کی منظوری دی گئی ہے تاکہ گلگت شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :