گلگت بلتستان میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب نے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے‘وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

منگل 20 نومبر 2018 15:00

گلگت۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں قائم امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب نے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ جو کوئی اعتدال کا راستہ چھوڑے وہ گلگت بلتستان کا دشمن ہوسکتا ہے۔ بلتستان کے عوام نے اپنے تہذیب و ثقافت کے تحفظ اور ترویج کیلئے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے وہاں کے سیاستدان سمیت تمام لوگوں کے مزاج میں شائستگی اور ٹہرآ نظر آتا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بلتستان کے عوام دلیل سے بات کرتے ہیں اور اعتدال پسند ہیںہمیں اپنے ثقافت کے تحفظ کیلئے اپنے کلچر کو معیشت سے وابستہ کرنا ہوگا تاکہ تہذیبوں کے اس یلغار میں گلگت بلتستان کے تہذیب اور ثقافت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :