پڑانگ پولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ‘ایک اشتہاری سمیت 4 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 20 نومبر 2018 15:00

چارسدہ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی ہدایت پر چارسدہ ضلع بھر میں روپوش جرائم پیشہ افراد،مجرمان اشتہاریوں،انڈر ورلڈ گینگسٹرز اور قبضہ مافیا کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے جاری بھر پور کارروائیوں کے تسلسل میں چارسدہ سرکل میں ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ عارف خان کی قیادت میں پولیس کمانڈوز آر آر ایف ٹاسک فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ،لیڈیز پولیس،بکتر بند سکواڈ،اًپریشن پولیس اور سراغ رساں کٴْتوں کے ہمراہ تھانہ پڑانگ کے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک اًپریشن شروع کیا۔

(جاری ہے)

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ایک مجرم اشتہاری اور 4 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے ایک رائفل، 2 پستول اور 46کارتوس جبکہ 2460گرام چرس، 6گرام ہیروئن اور 5گرام آئس بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :