بٹ خیلہ، جنرل سٹور میں آتشزدگی ‘کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

منگل 20 نومبر 2018 15:00

مالاکنڈ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) بٹ خیلہ میں جنرل سٹور میں آگ لگ کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل‘ فائربریگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ مزید پھیلنے پر قابو پالیا‘ مالکان کے مطابق 32 لاکھ روپے کے صرف چھتریاں جل چکی ہیں‘ تفصیلات کے مطابق عبدالمتین خان مارکیٹ بٹ خیلہ میں واقع کریم جنرل سٹور میں گزشتہ رات اچانک آگ لگنے کی وجہ سے جنرل سٹورمیں موجود کروڑوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے‘ مالاکنڈ لیوی اہلکاراورفائرسٹیشن عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ مزید پھیلنے پر قابوپالیا لیوی پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جنرل سٹورکے مالک کریم خان جوکہ تحصیل کونسلر شاہ جی رحمان کا بھائی ہے نے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت نقصان کا اندازہ لگایاہے جس میں 32لاکھ روپے مالیت کی صرف چھتریاں تھی لیوی اہلکاروں نے آگ لگنے کا سبب بجلی شارٹ سرکٹ بیان کیاہے جبکہ دکان مالک کی طرف سے کسی کیخلاف کوئی دعویداری نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :