15 سے فراریوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے، سینکڑوں فراری قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے

فرنٹیئر کور بلوچستان کے کمانڈر تصوف سلطان کا کوئٹہ میں70 سے زائد فراری کمانڈرز ہتھیار ڈالنے کی تقریب سے خطاب

منگل 20 نومبر 2018 15:20

کوئٹہ ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کے کمانڈر تصوف سلطان نے کہا کہ 2015 سے فراریوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت سینکڑوں فرارریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے،یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں فراری کمانڈرز ہتھیار ڈالنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ بیرون ملک عناصرپاکستان کے خلاف سازش کر رہے ہیں پاک فوج ان کو ان کے مضموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دینگے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ وطن پرست ہیں اور پاکستان اور بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ،ایف سی بلوچستان کیجانب سے بلوچستان اسمبلی میں فراری کمانڈرز کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب منعقد ہوئی ،جس میں بلوچستان لبریشن آرمی کی70سے زائد فراریوں نے کمانڈردوران مری عرف بزرگ کی قیادت میں ہتھیار ڈال دیئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرارری کمانڈر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھے ملک دشمنوں کے بہکاوے میں آکر ہتھیار اٹھائے تھے لیکن جب ہمیں ان کی ملک دشمنی کا علم ہوا تو ہم اب ہتھیار ڈال کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں امید ہے کہ حکومت ہمیں اور ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کریگی۔ تقریب میںسینیٹر انوارالحق کاکڑ،سینیٹر سرفراز بگٹی اور نواب چنگیز مری بھی شریک تھے۔