صوبائی وزیر اطلاعات میرظہو ر احمد بلیدی کا سینئر صحافی میاں محمد صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 20 نومبر 2018 15:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات میرظہو ر احمد بلیدی نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے سینئر سب ایڈیٹر میاں محمد صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شعبہ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لوا حقین کو صبر جمیل عطا کر ے۔

متعلقہ عنوان :