حلقے کے عوام نے بھرپور اعتمادکیا جس پر حلقے کے عوام کا شکرگزار ہوں،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ونو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین

منگل 20 نومبر 2018 15:20

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ونو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار اسرار خان ترین نے کہاکہ حلقے کے عوام نے بھرپور اعتماد کرکے ضمنی انتخاب میں شکست خوردہ عناصر کو دوبارہ شکست سے دوچار کیا جس پر میں حلقے کے عوام کا شکرگزار ہوں، ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء چیف آف عبدلانی ملک اسرار ترین ، ملک مہراللہ ترین ،روف درانی ملک روح اللہ خان ترین، رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین و دیگر مبارکباد دینے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام نے جس انداز میں اعتماد کیا ہے انکے اعتماد پر پورا اتریںگے، انہوں نے کہاکہ حلقہ این ای258 جوکہ بلوچستان میں سب سے بڑا قومی اسمبلی کا حلقہ جس میں پانچ اضلاع موسیٰ خیل، لورالائی، دکی، زیارت، ہرنائی شامل ہے جوکہ دور دراز دشوار علاقوں پر مشتمل حلقہ ہے تاہم حلقے کے عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے انکے حقوق کی حصول کیلئے قومی اسمبلی کے فلور پر بھرپورآواز اٹھائونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کا تہیہ سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ری الیکشن مجھے اور میرے اتحادی سردار مسعود خان لونی کو رکن وبائی اسمبلی منتخب کیا ہے ۔