کوئٹہ میں 12ربیع الاول کو 13جلوس نکالے جائینگے ، سیکورٹی کے سخت انتظامات ،ربیع الاول کے جلوس اپنے مقررہ پوائنٹ سے 8 بجے روانہ ہوکر بعد ازاں نماز ظہر اختتام پذیر ہونگے،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ

منگل 20 نومبر 2018 15:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 12ربیع الاول کو 13جلوس نکالے جائینگے ،ہر جلوس کے فرنٹ اور بیک سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے ،ربیع الاول کے جلوس اپنے مقررہ پوائنٹ سے 8بجے روانہ ہونگے اور بعد ازاں نماز ظہر اختتام پذیر ہونگے ،جلوس کے تمام روٹس پر سیکورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں،تمام روٹس کو بی ڈی ٹیم ،اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیک کیا جائے گا،جلوس کی انٹری پوائنٹ پر 6واک تھرو گیٹ نصب کئے جائینگے ،جلوس کی حفاظت کے لیے 3ہزار پولیس اہلکار اور آفیسران تعینات ہونگے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے 4سو اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دینگے ،یہ بات انہوں نے منگل کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے مزید بتایا کہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ اے ٹی ایف اور پور ٹیبل ،جیمر وہیکل بھی تعینات ہونگے ،انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی خارجی راستوں سیکورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی ہے جلوس کی حفاظت کے لیے کوئٹہ ملحقہ پہاڑوں پر ایف سی اور لیویز کی نفری بھی تعینات کی جائے گی جبکہ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹس پر آنے والی تمام دوکانوں ،ہوٹلوں ،مارکیٹوں اور رہائشی مکانات کا بھی سروے کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کے جلوس کے لیے ہم نے ایف سی کے ساتھ ملکر سیکورٹی کو فل پروف بنالیا ہے۔

متعلقہ عنوان :