Live Updates

دو روزہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز ہوگیا (آج) بھی جاری رہے گی

دو روزہ عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی خطاب کریں گے

منگل 20 نومبر 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں دو روزہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز منگل کو ہوگیا جو (آج) بدھ تک جاری رہے گی۔کانفرنس میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، ایران، عراق، مصر، افغانستان، شام، مراکش اور برطانیہ کے علماء و مشائخ شریک ہیں۔

(جاری ہے)

یہ 43ویں کانفرنس ہیںجس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، برداشت، بھائی چارے اور برابری، انسانیت کی خدمت، عدم تشدد، اتحاد، مفاہمت اور بات چیت کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس میں اردو، انگریزی، عربی اور دیگر علاقائی زبانوں میں سیرت سے متعلق کتب اور نعت خوانی کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد میں ایوارڈ اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ افتتاحی سیشن سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا ،ْدو روزہ عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی خطاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات