غیرقانونی اسلحہ کیخلاف سندھ بھر میں ہفتہ وار مہم کا آغاز کیا جائے،آئی جی سندھ

گھناؤنے فعل میں ملوث عناصرکیخلاف مؤثراقدامات اٹھاتے ہوئے بھرپور اور منظم کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرکلیم امام کی ہدایت

منگل 20 نومبر 2018 16:13

غیرقانونی اسلحہ کیخلاف سندھ بھر میں ہفتہ وار مہم کا آغاز کیا جائے،آئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کیمطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے صوبائی سطح پر غیرقانونی اسلحہ کیخلاف ہفتہ وار مہم کے آغاز کی ہدایات جاری کرتے ہوئے زونل ڈی آئی جیز کراچی سمیت سندھ پولیس کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیز سے کہا ہے کہ اپنی نگرانی/سپرویژن میں غیرقانونی اسلحہ کی زیادہ سے زیادہ برآمدگی کے حوالے سے مہم کو انتہائی کامیاب اور مؤثر بنایا جائے اور ایسے مذموم/گھناؤنے فعل میں ملوث عناصرکیخلاف انتہائی سنجیدہ اورمؤثراقدامات اٹھاتے ہوئے بھرپور اور منظم کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ ضلعوں کی سطح پرمجموعی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بوقت 2200بجے تک پوسٹ/ فیکس اور[email protected]پر ای میل کی جائے ۔