Live Updates

وزیراعظم پاکستان کے امریکی صدر کو دئیے گئے جواب دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بن گئے

امریکا، اسرائیل ، انگلینڈ ، فرانس، عرب ، ترکی ، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک نے وزیر اعظم پاکستان کے جوابات کو اپنی ویب سائٹس پر شائع کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 نومبر 2018 15:45

وزیراعظم پاکستان کے امریکی صدر کو دئیے گئے جواب دنیا بھر کے میڈیا کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر 2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے لیے کچھ نہیں کرتا اسی لیے ہم نے پاکستان کی امداد روک دی ہے۔ہم پاکستان پر اس کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں تیزی لانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے، کیونکہ کسی بھی ملک کی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے لیے حمایت کے بعد کوئی بھی شراکت باقی نہیں رہ سکتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بے باک انداز سے امریکہ کو جواب دیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کیخلاف جنابِ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے۔ 1. ستمبر 11 کے حملوں میں ایک بھی پاکستانی ملوث نہ تھا مگر پاکستان نے امریکی جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

2. اس جنگ میں 75 ہزار پاکستانی جان سے گئے اور معیشت کو 123 ارب ڈالرز کا شدید دھچکہ پہنچا۔

۔
عمران خان نے ایک اور ٹویٹ کی اور کہا کہ ۔
۔وزیراعظم عمران خان کے سپر پاور امریکہ کو اس باک انداز میں جواب دینے کو انٹرنینشل میڈیا نے بھی خوب کورریج دی۔ دنیا بھر سے اہم خبروں کو اٹھانے والی ویب سائٹ نے اسے وزیراعظم عمران خان کا ٹرمپ پر طنزیہ حملہ قرار دے دیا
جب کہ yahoo newsنے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ صدر کے بیان کے پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، کا زبردست جواب دیا ہے
اسی طرح the gulf today نے خبر دی کہ
فرانس 24 نے لکھا کہ
ہندوستان ٹائمز نے بھی یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی ناکامیوں کو ہم پر تھوپنا چاہتا ہے۔

کچھ دیگر انٹرنیشنل میڈیا کے اداروں نے ٹویٹس کیے کہ
وزیر اعظم عمران خان کے امریکی صدر ٹرمپ کو دیے گئے جوابات دنیا کے اہم اخبارات کی زینت بن رہے۔ امریکا، اسرائیل ، انگلینڈ ، فرانس، عرب ، ترکی ، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک نے وزیر اعظم پاکستان کے جوابات کو شائع کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات