تین سیزنز سے لاہور قلندرز پی ایس ایل میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے ،ْشائقین کو مایوس نہیں کرینگے ،ْ فواد رانا

منگل 20 نومبر 2018 16:37

تین سیزنز سے لاہور قلندرز پی ایس ایل میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے ،ْشائقین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے کہا ہے کہ تین سیزنز سے لاہور قلندرز پی ایس ایل میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے ،ْاگلے میں ہم چند تبدیلیاں کررہے ہیں ،ْشائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد رانا نے کہاکہ تین سیزنز سے لاہور قلندرز پی ایس ایل میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ لاہور قلندرز نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوںنے کہاکہ لاہور قلندرز کے پاس بہترین انتظامیہ اور کھلاڑی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے اخبارات نے لاہور قلندرز کو سراہا ۔انہوںنے کہاکہ اگلے میں ہم چند تبدیلیاں کررہے ہیں، شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔