Live Updates

علیم خان کیخلاف نیب میں زمین پرقبضہ کرنےکی درخواست دائر

علیم خان کیخلاف نیب لاہورمیں اگست میں درخواست دائر کی گئی، ملک پور کے سائلین نے3 ماہ بعد رابطہ کیا توجواب ملا کہ مزید 2 سے3 مہینے انتظار کرو، جبکہ نیب 2 مہینے میں درخواست پرکاروائی کرنے کے مجاز ہے۔ درخواست کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 نومبر 2018 16:12

علیم خان کیخلاف نیب میں زمین پرقبضہ کرنےکی درخواست دائر
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 نومبر 2018ء) سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان کے خلاف نیب میں زمین پر قبضہ کرنے کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی، علیم خان کیخلاف نیب لاہور میں اگست میں درخواست دائر کی گئی، ملک پور کے سائلین نے نیب لاہور سے 3 ماہ بعد رابطہ کیا توجواب ملا کہ مزید 2 سے 3 مہینے انتظار کرو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان کے خلاف ملک پور کی رہائشی خاتون اور دیگر سائلین نے زمین پر قبضہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔

نیب لاہورنے اگست 2018ء میں درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر جاری کیا۔درخواست دائر کیے 3 ماہ گزر گئے۔علیم خان کیخلاف خاتون سائل اور دیگر نے زمین پر قبضہ کرنے پر نیب لاہور سے تین مہینے پہلے رجوع کیا۔ نیب نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

تین ماہ بعد نیب سے رجوع کیا گیا تو جواب ملا کہ مزید 2 سے 3 مہینے انتظار کرو۔ درخواست کے مطابق علیم خان نے ملک پور کے علاقے میں زمین پر قبضہ کیا اور رقم بھی ادا نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام نیب بیورودفاترز 2مہینے میں درخواست وصول کرکے کاروائی کرنے کے مجاز ہیں۔ واضح رہے نیب میں علیم خان کیخلاف آف شور کمپنی اور ہاؤسنگ سوسائٹی اور کرپشن کیسز بھی نیب میں زرسماعت ہیں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ علیم خان اور (ن) لیگ کے لیڈروں نے مل کر قبضے کیے اور ہائوسنگ سوسائٹیاں بنائیں۔ کون نہیں جانتا علیم خان ایک بدنام زمانہ قبضہ گروپ ہے۔علیم خان اور اسکا لیڈر آج بھی نیب کو مطلوب ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی پارٹی کو صرف الزام لگانا سکھایا ہے۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات