سابقہ دور حکومت میں پاک پی ڈبلیو ڈی میں بھرتیوں میں بے ضابطگیاں کی گئی ہیں ،

انکوائری کی جائے ،انصاف ورکرز یونین کی وفاقی وزیر ہاؤسنگ سے مطالبہ

منگل 20 نومبر 2018 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) پاک پی ڈبلیو ڈی انصاف ورکرز یونین سی بی اے اسلام آباد نے دعوی کیا ہے کہ سابقہ حکومت کے دور میں پاک پی ڈبلیو ڈی میں بھرتیوں میں بے ضابطگیاں کی گئی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ رول کی خلاف ورزی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے نام شکاتیں خط میں کیا گیا ہے کہ گزشتہ وزیر کی وزارت کے دوران اسٹیبلشمنٹ رول کے مطابق پنجاب کا کوٹہ 50 فیصد تھا لیکن پورے پنجاب کے 32 اضلاع کی جگہ صرف اٹک ، جہلم ، چکوال اور راولپنڈی ڈویژن کو شامل کیا گیا ۔

پنجاب کے 32 اضلاع میں سے صرف چار اضلاع کو شامل کیا گیا ۔ ایل ڈی سی اور اکاؤنٹس کلرک کی بھرتی کے ٹیسٹ بھی نہیں کئے گئے اور منظور نظر افراد بھرتی کئے گئے ۔ سی بی اے یونین کی جنرل سیکرٹری کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا اور ان کے گھر کو بھی کینسل کیا گیا ۔ ورکرز یونین نے تمام بے ضابطگیوں کی انکوائری کی درخواست کی اور مطالبہ کیا ہے کہ یونین کے جنرل سیکرٹری کو بحال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :