ٹرمپ کے بیان پر پاکستان کا احتجاج،امریکی سفیردفتر خارجہ طلب،احتجاجی مراسلہ تھما دیا

پاکستان کے بارے میں ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں،دفتر خارجہ

منگل 20 نومبر 2018 17:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ نے امریکی سفیر پال جونز کو طلب کرکے امریکی صدر کے حالیہ ٹویٹس پر مایوسی کا اظہار اور پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے امریکی ناظم الامور پال جونز کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے بارے میں ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔