اسلام آباد ہائی کورٹ ‘ فیض آباد دھرنے میں املاک کو نقصان پہنچانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

منگل 20 نومبر 2018 17:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیض آباد دھرنا کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کیس میں وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سماعت کی ۔ جب سماعت شروع ہوئی درخواست گزار کی جانب سے ملک مظہر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق درخواست گزار کے خلاف کیس نہیں بنتا ۔ عدالت بعدازاں گرفتاری درخواست منظور کریں ۔ بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد گرفتار ملزم یاسر عرفان کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے طلب کر لیا ۔ جس کے بعد مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔