اسلام آباد ہائی کورٹ ‘ جماعت الدعوة کی فاؤنڈیشن کی میڈیا کوریج پر پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سے جواب طلب

فریقین کے جواب جمع ہونے کے بعد معاملے کو دیکھیں گے‘جسٹس عامر فاروق

منگل 20 نومبر 2018 17:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جماعت الدعوة کی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیا کوریج پر پابندی کے معاملے پر وزارت داخلہ میں ڈپٹی سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جس سماعت شروع ہوئی درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود پیش ہوئے پیمرا کی جانب سے تحریری جواب داخل کروایا دیا گیا ۔

وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی فلاح انسانیت پر پابندی کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ فاضل جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے فریقین کے جواب جمع ہونے کے بعد معاملے کو دیکھیں گے ۔ بعدازاں عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کروانے اور ڈپٹی سیکرٹری کو ذاتی حیثیت مین پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 22 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی ۔