بھارت : مہاراشٹر میں فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،6 افراد ہلاک ،10زخمی

دھماکا ڈپومیں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران ہوا، بارودی مواد ناکارہ بنانے کے لیے لے جایا جا رہا تھا

منگل 20 نومبر 2018 17:10

بھارت : مہاراشٹر میں فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،6 افراد ہلاک ،10زخمی
مہاراشٹرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں صبح فوج کے اسلحہ ڈپو میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ڈپومیں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران ہوا، بارودی مواد ناکارہ بنانے کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔بھارتی حکام کے مطابق دھماکا مہاراشٹرا کے علاقے واردھا میں واقع فوج کے اسلحہ ڈپو میں ہوا۔بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں 3 روز قبل سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔