امریکی صدر ٹرمپ کے جواب میں وزیرِ اعظم عمران خان کے ٹویٹ کی تعریف کرتا ہوں،سید ناصر حسین شاہ

پچھلے دور میں خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں تھی اور نہ ہی کوئی وزیرِ خارجہ تھا،حکومت بتائے ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے،رہنما پیپلزپارٹی

منگل نومبر 17:21

امریکی صدر ٹرمپ کے جواب میں وزیرِ اعظم عمران خان کے ٹویٹ کی تعریف کرتا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے جواب میں وزیرِ اعظم عمران خان کے ٹویٹ کی تعریف کرتا ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی اس قسم کی باتیں کرتے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا نے کبھی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے شاہ محمود قریشی کے اس بیان کے ساتھ بھی اتفاق کیا کہ پچھلے دور میں خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں تھی اور نہ ہی کوئی وزیرِ خارجہ تھا۔انھوں نے کہا کہ بہ طورِ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک ماضی ہے، تاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت صرف دو چیزوں کے پیچھے ہے، این آر او نہیں دیں گے اور احتساب کریں گے، حکومت بتائے ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے اور احتساب سے کسی نے نہیں روکا۔