حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی میر حفیظ اللہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت
منگل 20 نومبر 2018 16:50
(جاری ہے)
میر واعظ نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی فورسز کی کارروائی میں تین خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔ حریت رہنمائوں عبدالصمد انقلابی ، محمد یوسف نقاش، مصدق عادل ، ظفر اکبربٹ،امتیاز احمد ریشی اور جموںوکشمیر ایمپلائیز موومنٹ کے چیئرمینی محمد شفیع لون نے اپنے الگ الگ بیانات میں میر حفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ انکے قتل میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسیاں انسانیت کی دشمن ہیں ۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر حفیظ اللہ کے قتل کو ایک سوچاسمجھا منصوبہ قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ حریت رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت نے کشمیرمیں اپنی شکست قبول کر لی ہے۔ انہوںنے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے قتل عام کا سخت نوٹس لے اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کو بے نقاب کرے ۔ادھر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور مسلم کانفرنس نے اپنے الگ الگ بیانات میں میر حفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کی کارروائیوںکے ذریعے حریت قائدین کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ایجنٹوںنے گھرمیں گھس کر میر حفیظ اللہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے ۔ تاہم وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ انہوںنے میر حفیظ اللہ کے لواحقین سے بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ جماعت اسلامی نے میر حفیظ اللہ کے قتل کی بین الاقوامی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور اس میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے پر زوردیا۔ دریں اثناء جموںوکشمیر امت اسلامی کے ایک وفد نے میر حفیظ اللہ کے جنازہ میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔وفد میں وحید احمد خان، گلزاراحمد مدنی، اعجاز احمد ہاشمی، شمس الدین زرگر، مدثر احمد صدیقی، منصور احمد ہاشمی شامل تھے ۔ انہوںنے میر حفیظ اللہ کے قتل کو ایک گہری سازش قراردیتے ہوئے کہاکہ شہید رہنماء نے اپنی پوری زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.