Live Updates

شیخ رشید نے بےروزگارنوجوانوں کونوکریوں کی خوشخبری سنا دی

11دسمبر کو10ہزارملازمتوں کا اشتہار دیا جارہا ہے، زندہ رہا توایک لاکھ ملازمتیں دے کرجاؤں گا، بجٹ کے بعد پاکستان کی سیاست نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 نومبر 2018 17:01

شیخ رشید نے بےروزگارنوجوانوں کونوکریوں کی خوشخبری سنا دی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 نومبر 2018ء) پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون کا معاہدہ طے پاگیا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون سی پیک کی بیک بون ہے، کچھ سیاسی چہرے مارچ تک دکھائی نہیں دیں گے،11دسمبر کو10ہزارملازمتوں کا اشتہار دیا جارہا ہے، زندہ رہا توایک لاکھ ملازمتیں دے کرجاؤں گا، بجٹ کے بعد پاکستان کی سیاست نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چین کے نائب وزیرریلوے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی وفد کی پاکستا ن میں آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے میں تعاون خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایم ایل ون کے فیز1 کی ابتدائی رپورٹ 25 دسمبر تک تیار کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اب مجھے طعنے دینے والے شرم کریں۔ میں ریلوے کے محکمے میں ایسے ہی نہیں آیا تھا۔ ریلوے افسران اور میں نے 100روزہ پلان پر بہت کام کیا۔ وزیراعظم کو ریلوے ہیڈکوارٹرزکی دعوت دی ہے۔وزیراعظم عمران خان 23 نومبر کو 4 ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریل سروس بہت پیچھے رہ گئی ہے ریل سروس کو آگے لے کرجانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کے دور میں چین گیا تو لی پھانگ وزیراعظم تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کچھ سیاسی چہرے مارچ تک دکھائی نہیں دیں گے۔ پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ بجٹ کے بعد پاکستان کی سیاست نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹرمپ کو جواب دے کر عوام کی ترجمانی کی ہے۔ وزیراعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بہت محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کڑوی گولی کھانی پڑجاتی ہے۔ اپنی ضرورت کے مطابق آئی ایم ایف کی ضرورت ہے۔ کیونکہ آئی ایم ایف وقت کی ضرورت ہے۔لیکن ہم سیاستدان لوگوں سے غلط بیانی کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11دسمبر کو10ملازمتوں کا اشتہار دیا جارہا ہے۔ زندہ رہا توایک لاکھ ملازمتیں دے کرجاؤں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات