سرگودھا، عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں ٹی بی پیشنٹ ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام تقریب

منگل 20 نومبر 2018 18:03

سرگودھا۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں میڈیکل سوشل سروسز یونٹ ٹی بی ہسپتال سرگودہا میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افتخار احمد چیمہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر محمود چیمہ کی ہدایت پر ٹی بی پیشنٹ ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عبداللہ خرم نیازی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹی بی پیشنٹ ویلفیئر کونسل کے صدر ناصر محمود سہگل ‘ خواجہ شفیق الرحمان ‘ ملک عبدالحمید ‘خواجہ نعیم اور دیگر عہدہ داروںکے علاوہ ایم ایس ڈاکٹررجب ریاض بھی موجود تھے۔ مقررین نے سیرت النبی ؐ پر عمل کرنے پر زور دیا او رکہاکہ ہم اپنی زندگی سنت رسول ؐ کے اصولوں گزار کر ہی تمام مشکلات او رتکالیف سے نجاب حاصل کرسکتے ہیں ۔ میڈیکل سوشل آفیسر شکیلہ نواز نے مریضوں کو آپ ؐ کی سنت ’’صفائی نصف ایمان ہے ‘‘کی روشنی میں ہدایت کی کہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر تمام بیماریوں پر قابو پاسکتے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر ٹی بی ہسپتال کے علاوہ سول ہسپتال کے منشیات وارڈ میں زیر علاج مریضوں میں فروٹ او رکھانا تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :